ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار: بکسر میں سابق سرپنچ کادن دہاڑے گولی مار کر قتل، مشتعل لوگوں نے کیا سڑک جام 

بہار: بکسر میں سابق سرپنچ کادن دہاڑے گولی مار کر قتل، مشتعل لوگوں نے کیا سڑک جام 

Tue, 08 Dec 2020 22:53:02    S.O. News Service

بکسر، 8 دسمبر (آئی این ایس انڈیا) بہار کے بکسر میں مجرمانہ واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ اسی کڑی میں مجرموں نے ضلع کے نیا بھوج پور کے تحت پرتاپ ساگر کے سابق سرپنچ جگدیش یادو کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔

لوگوں نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار مجرموں نے یہ واقعہ اس وقت انجام دیا جب سرپنچ اپنے گھر کے باہر بیٹھا ہوا ایک اخبار پڑھ رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ چار بائک پرسوار 8 مجرموں نے سابق سرپنچ پر گولیاں چلانی شروع کردی۔ سابق سرپنچ جگدیش یادو گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہوگئے تھے، یہاں پر کنبہ کے افراد نے انہیں اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔یہاں اس واقعے کے بعد مشتعل لوگوں نے پرتاپ ساگر میں آرا- بکسر ہائی وے بلاک کردیا۔ این ایچ 84 پر جام کے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے بعد ڈمراؤ ڈی ایس پی کے سنگھ اور ایم ایل اے کے ایم ایل اے اجیت سنگھ کشواہا موقع پر پہنچے اور لوگوں کو راضی کرنے کی کوشش کی۔

وہیں ڈمراو ایم ایل اے نے کہا کہ بہار میں مجرموں کی حکومت چل رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اس طرح کے معاملے پر کاروائی نہیں کی گئی تو ہم گلی سے گھر تک مظاہرہ کرنے کا کام کریں گے۔اسی دوران بکسر ایس پی نیرج کمار سنگھ نے کہا کہ یہ واقعہ باہمی دشمنی میں ہوا ہے، کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے، پولیس کارروائی کررہی ہے، مجرموں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ فی الحال لاش کو قبضے میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے مسلسل چھاپے مارے جارہے ہیں۔


Share: